ہیڈ لائنز

پاکستان کی فضائی کارروائی، طالبان کے کابل، پکتیا اور قندھار فوجی مراکز کو نشان

 



طالبان حکومت نے بمباری کی تصدیق کی، فضائی کارروائیوں میں اہم ملٹری تنصیبات تباہ، کارروائیاں رات دیر تک جاری

رپورٹ، جستجو نیوز
تاریخ، 27 فروری 2026، جمعہ

کابل، پکتیا، قندھار: طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھار پر بمباری کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق رات تقریباً 1 بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

صوبے پکتیا میں طالبان منصوری کور پر دو مرتبہ بم باری کی گئی، جبکہ رات 12 بجے کے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس سے قبل سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاک فضائیہ نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کابل، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔ فضائی کارروائیوں کے دوران کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں ایک کور ہیڈ کوارٹر، ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس تباہ کر دی گئی ہے، جبکہ پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کا مقصد طالبان کے اہم فوجی مراکز کو تباہ کر کے سرحدی کشیدگی کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

پاک فضائیہ کی کارروائیاں رات دیر تک جاری رہیں، اور ڈرونز کے ذریعے بھی ہدف کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں ملکی دفاع اور سرحدی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لیے کی گئیں۔


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close