23 فروری 2026ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شفاء انٹرنیشنل میں علاج اس لئے چاہتے کہ معاملہ آنکھ کا نہیں دیگر عوامل بھی دیکھنے ہیں کہ مسئلہ بنا کیوں؟ پی ٹی آئی ایکس کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ معاملہ عمران خان کی صحت کا ہے اس پر ہمیں کوئی لمبے مذاکرات یا لمبی تحریک نہیں چلانی بلکہ ہمیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔
میں نے کوشش کی ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کی دوبارہ کوشش کرونگا کہ یہاں انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ ہمیں شفا انٹرنیشنل میں علاج اس لیے چاہئے کیونکہ معاملہ صرف آنکھ کا نہیں دیگر عوامل دیکھنے ہیں کہ یہ مسئلہ بنا کیوں؟
.jpg)
0 Comments