ہیڈ لائنز

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے قومی پرچم لہرا دیا

 



 

  پکتیا میں 5 اہم افغان پوسٹیں قبضے میں، شوال، انگور اڈا اور زرملان کے مقابل نشانہ بنے

رپورٹ، جستجو نیوز
تاریخ، 27 فروری 2026، جمعہ

اسلام آباد، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں جاری آپریشن غضب للحق کے دوران فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی کر دیے، جبکہ 27 افغان چوکیاں مکمل تباہ اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں 2 شوال کے مقابل، 2 انگور اڈا کے مقابل اور 1 زرملان کے مقابل شامل ہیں۔

پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملکی دفاع اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں اور فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close