ہیڈ لائنز

ایران جنگ میں امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ، جدید ایف 35 بھی ایرانی فائر کا شکار

 




 
ایران جنگ میں امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ، جدید ایف 35 بھی ایرانی فائر کا شکار
کویت اور سعودی فضاؤں میں فرینڈلی فائر اور میزائل حملوں میں امریکی طیارے شدید نقصان کا شکار، 10 ریپر ڈرونز تباہ

جستجو نیوز رپورٹ
تاریخ: 20 مارچ 2026
دن: جمعہ

ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کے فضائی نقصان کی تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اب تک 16 امریکی جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جن میں جدید ریپر اسٹرائیک ڈرونز بھی شامل ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق 10 ریپر ڈرونز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 6 دیگر جہاز شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین امریکی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔ ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوا جس میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مزید پانچ کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں متاثر ہوئے۔

ایران نے اب تک 9 بغیر پائلٹ ریپر ڈرونز کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کے جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 کو بھی نشانہ بنایا اور اسے شدید نقصان پہنچایا۔

امریکی ذرائع کے مطابق ایک ایف 35 طیارے کو ایرانی فائر کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ ففتھ جنریشن کے اسٹیلتھ جیٹ "ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا” جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری اس کشیدہ جنگ میں امریکی فضائی صلاحیت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، اور خطے میں حالات مسلسل غیر مستحکم بنتے جا رہے ہیں۔

تحقیق سے لیکر تصدیق تک جستجو نیوز

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close