ایران کا بڑا دعویٰ، پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی ایف
16 جنگی طیارہ مار گرانے کا اعلان
فضائی دفاعی نظام متحرک، جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں 200
سے زائد اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ
جستجو نیوز رپورٹ
تاریخ: 21 مارچ 2026
دن: ہفتہ
ایران
کے اسلامی انقلابی گارڈز Islamic Revolutionary Guard Corps نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے وسطی فضائی حدود میں ایک
اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے، جسے جاری کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت قرار
دیا جا رہا ہے۔
آئی
آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کی صبح مقامی وقت کے
مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر انجام دی گئی، جس میں F-16 Fighting Falcon کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو جدید فضائی دفاعی
نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
ایرانی
حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے ابتدائی تین ہفتوں کے دوران 200 سے زائد فضائی اہداف کو
نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں ڈرونز، کروز میزائل، ایندھن فراہم کرنے والے طیارے
اور جدید جنگی جہاز شامل ہیں۔
پاسدارانِ
انقلاب کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت اور فضائی نگرانی
کے مؤثر نظام کا ثبوت ہیں، جو نہ صرف ملکی فضائی حدود بلکہ خطے میں بھی کسی بھی
جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دفاعی
تجزیہ کاروں کے مطابق اس دعوے نے خطے میں جاری فضائی جنگ کے توازن پر نئے سوالات
کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اس کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
تحقیق سے لیکر تصدیق تک جستجو نیوز
.png)
0 Comments