ہیڈ لائنز

ایران میں رجیم چینج ناممکن امریکی خفیہ اداروں کی 18 ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آ گئی

 


18 اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق ایران کا سیاسی اور عسکری ڈھانچہ اتنا مضبوط ہے کہ بڑے
حملے بھی حکومت کی تبدیلی میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے
 

 امریکہ کے 18 خفیہ اداروں نے مشترکہ خفیہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران پر بڑے پیمانے پر فوجی
 حملے وہاں کی موجودہ حکومت یا قیادت کو فوری طور پر ختم کرنے میں ناکام رہیں گے

 

  واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیشنل انٹیلجنس کونسل کے سینیئر ماہرین نے یہ تجزیہ تیار کیا ہے جس میں ایران کی فوجی صلاحیت داخلی سیاسی ڈھانچہ، عوامی ردعمل اور عسکری اتحادیوں کے اثرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ فضائی اور عسکری کارروائیاں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں لیکن اس سے ایران کی حکومتی ساخت یا قیادت کے خاتمے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سیاسی اور سیکیورٹی اداروں کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ بیرونی دباؤ فوری تبدیلی کا سبب نہیں بن سکتا

تجزیہ کاروں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے خطے میں اتحادی نیٹ ورک اور عسکری قوت کسی بھی ممکنہ تنازعے کو طویل اور پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ فوجی کارروائیوں کے سیاسی اور معاشی اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں جن میں توانائی کی منڈیوں میں عدم استحکام، عالمی تجارت میں رکاوٹیں اور خطے میں سلامتی کی صورتحال شامل ہیں

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ رپورٹ ایران پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے تقریباً ایک ہفتہ قبل مکمل کی گئی تھی۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ فوجی کارروائیاں خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر سکتی ہیں اور عالمی سطح پر اثرات مرتب کر سکتی ہیں

رپورٹ امریکی پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم سوال کھڑا کرتی ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کو سفارتی ذرائع سے کم کیا جائے یا فوجی دباؤ کی پالیسی جاری رکھی جائے


 

 

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close