حکومت موبائل ایپ کے ذریعے سبسڈائز پٹرول فراہم کرنے جا رہی ہے
موٹر سائیکل اور تھری وہیلرز کے لیے ڈیجیٹل واؤچرز اور کیو آر کوڈ کے
ذریعے سہولت، اعلان جلد متوقع
جستجو نیوز | ہفتہ 28 مارچ 2026
حکومت
پاکستان نے توانائی بحران کے پیش نظر موبائل ایپ کے ذریعے سبسڈائز پٹرول فراہم
کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نظام پٹرول کی تقسیم کو مکمل طور پر
ڈیجیٹل انداز میں منظم کرے گا تاکہ صارفین کو مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
وزارت
آئی ٹی اس منصوبے کے لیے 24,000 موبائل فونز خریدے گی، جنہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں
ملک بھر کے تقریباً 12,000 پٹرول پمپس پر فراہم کریں گی۔ ہر پمپ پر دو نوزلز
سبسڈائز پٹرول کے لیے مخصوص ہوں گی تاکہ ٹو وہیلرز اور تھری وہیلرز اس سہولت سے
فائدہ اٹھا سکیں۔
ذرائع
کے مطابق موبائل ایپ تیار ہو چکی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ کے آخری مراحل میں ہے۔
صارفین کو ڈیجیٹل واؤچرز جاری کیے جائیں گے اور مقررہ کوٹے سے زیادہ پٹرول لینے کی
اجازت نہیں ہوگی۔ موٹر سائیکلوں کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر سبسڈائز پٹرول فراہم کیا
جائے گا، جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے حتمی فیصلہ باقی ہے۔
سبسڈی
کی فراہمی کے لیے کیو آر کوڈ بھی فراہم کیا جائے گا اور اس حوالے سے اعلان جلد
متوقع ہے۔ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالات کے پیش نظر متبادل
پلان بھی تیار کر رہی ہے اور ملک بھر کے پٹرول پمپس کی نگرانی کا عمل شروع کر دیا
گیا ہے۔
.png)
0 Comments