ایران پر حملوں اور رہبرِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ایؒ کی
شہادت کے خلاف ملک گیر احتجاج کااعلان
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی اپیل،
6 مارچ بعد از نماز جمعہ اور اتوار کو ملک
بھر میں ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے
جمعرات، 5 مارچ 2026
رپورٹ: جستجو نیوز، جیکب آباد
اسرائیل اور
امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر کیے گئے حملوں اور رہبرِ معظم انقلاب
اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ کی شہادت کے خلاف پاکستان بھر میں
احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان
صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک بھر کے کارکنان اور عوام سے
بھرپور احتجاج کی اپیل کی ہے۔
اپنے جاری
کردہ بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ ایران پر ہونے والی حالیہ
جارحیت امتِ مسلمہ کے لیے ایک سنگین لمحہ ہے، جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں کو
متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید علی
حسینی خامنہ ایؒ کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے اور اس پر خاموشی
اختیار کرنا ظلم کے سامنے سر جھکانے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے
اعلان کیا کہ 6 مارچ بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ اور اتوار کے روز پاکستان کے
مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جن میں
اسرائیل اور امریکہ کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
علامہ مقصود
علی ڈومکی نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا
بھرپور اہتمام کریں اور کوشش کریں کہ دیگر ملی، دینی اور قومی جماعتوں کے ساتھ مل
کر متحدہ اور پرامن احتجاج کو یقینی بنایا جائے تاکہ عالمی برادری تک امتِ مسلمہ
کا واضح مؤقف پہنچ سکے۔
انہوں نے مزید
کہا کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران بعض مقامات پر گرفتار کیے گئے کارکنان اور
شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا جائے گا اور حکومت سے مطالبہ کیا
جائے گا کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
سیاسی و مذہبی
حلقوں کے مطابق ایران پر حملوں کے بعد پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک میں شدید
ردِعمل سامنے آ رہا ہے اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ
جاری ہے۔
.png)
0 Comments