امریکا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی تیاری، خلیج میں
سیکیورٹی اور امریکی مفادات کو تقویت دینے کا ہدف
ہزاروں میرینز مشرقِ وسطیٰ روانہ، آبنائے ہرمز پر کنٹرول
اور اہم اڈوں کی حفاظت کی حکمت عملی
جستجو نیوز رپورٹ
تاریخ: 20 مارچ 2026
دن: جمعہ
امریکا
ایران میں زمینی فوج تعینات کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے، جس کے تحت ہزاروں کی تعداد
میں میرینز اور دیگر فوجی اہلکار خطے کی طرف روانہ کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس
کے مطابق بعض امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 4,000
میرینز پر مشتمل ایک گروپ پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ ہو چکا ہے، اور بحری
جہاز اور دیگر فوجی نفری کے شامل ہونے سے یہ تعداد 8,000 تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹس
کے مطابق امریکا کا مقصد خطے میں سیکیورٹی کو مستحکم کرنا اور اپنے اہم فوجی اڈوں
و مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور اس کی
حفاظت اہم ترجیح قرار دی گئی ہے، کیونکہ سابق امریکی صدر Donald Trump نے
واضح کر رکھا ہے کہ امریکا خود آبنائے ہرمز کھولنے کے اقدامات کر سکتا ہے۔
عہدیداروں
نے مزید بتایا کہ ایران کے ساحلی علاقوں یا اہم مقامات پر فوجی تعیناتی کے مختلف
آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ اگلے اقدامات کے لیے ہر طرح کی تیاری موجود
ہو۔
تجزیہ
کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، اور خطے
میں مستقبل کی صورتِ حال پر عالمی سطح پر گہرا اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
تحقیق
سے لیکر تصدیق تک جستجو نیوز
.png)
0 Comments