ہیڈ لائنز

اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانا چاہتا ہے

 



 


 

اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانا چاہتا ہے

ترک وزیرخارجہ پاکستان میں اہم سفارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

جستجو نیوز | ہفتہ 28 مارچ 2026

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں ایک اہم سفارتی اجلاس میں مصری، سعودی اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ اجلاس میں ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پس منظر میں خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مضبوط سفارتی تعلقات ضروری ہیں۔

ترک میڈیا کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جنگ کے حوالے سے ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری ہے اور ترکیہ ایران اور پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی بداعتمادی کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

  


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close