ہیڈ لائنز

امریکا ایران میں زمینی جنگ شروع نہیں کرے گا؛ وائٹ ہاؤس نے واضح موقف دے دیا

 


 



 

امریکی صدر ٹرمپ ایرانی صورتحال پر امریکی عوام کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ؛ آبنائے ہرمز کے

 تحفظ کے منصوبے جاری

جمعرات، 5 مارچ 2026 – رپورٹ: جستجو نیوز

وائٹ ہاؤس کی بریفنگ!

واشنگٹن سے موصولہ رپورٹس کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ موجودہ وقت میں امریکا ایران میں زمینی فوج اتارنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔

ایران کے حوالے سے امریکی مؤقف!

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برسوں سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک خطرہ رہا ہے اور امریکی عوام اس صورتحال سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے کہ ایران کے معاملے پر انہیں امریکی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

آئندہ امریکی کردار!

ترجمان کے مطابق، ایران میں حالیہ فوجی کارروائی کے بعد امریکا کے آئندہ کردار کے بارے میں صدر ٹرمپ اپنے مشاورتی حلقوں اور سینیئر مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔
کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکا
آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے اور وہاں گزرنے والے آئل ٹینکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی نقطہ نظر!

تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکا اس وقت خوفزدہ دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس نے ایران سے مسلسل اور متحرک ردعمل کا اندازہ نہیں لگایا تھا
ایران نے اس کشیدگی کے دوران اپنی
عسکری قوت کے ناقابلِ مثال جوہر دکھائے ہیں، جس کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا اور امریکا کی ممکنہ زمینی کارروائی کو شدید نقصان اور عملی شکست کا خطرہ لاحق ہوا
یہ اقدام نہ صرف کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے بلکہ ایران کی مضبوط عسکری صلاحیت اور حکمت عملی کا عالمی منظر پر واضح مظاہرہ بھی ہے
علاوہ ازیں، آبنائے ہرمز میں ایران کے کنٹرول اور امریکا کے محتاط رویے نے
عالمی توانائی کی ترسیل اور تیل مارکیٹ کی استحکام کے لیے بھی اہم پیغام دیا ہے

  

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close