ہیڈ لائنز

ٹرمپ پریشان یاہو حیران جنگ جاری رہے گی کہتا ہے ایران



 

ایران اسرائیل کشیدگی میں خطرناک اضافہ، متعدد میزائل اور ڈرون حملے، سرحدی جھڑپوں میں جانی نقصان
حیفا سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوجی  واصل جہنم، خطے میں جنگ کے خدشات گہرے

جمعرات، 26 مارچ 2026
رپورٹ جستجو نیوز

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج صبح سے اب تک مختلف علاقوں میں کم از کم چھ حملے کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملوں کا دائرہ شمالی، جنوبی اور وسطی اسرائیل تک پھیلا ہوا ہے جبکہ ساحلی شہر حیفا بھی نشانے پر رہا۔ عرب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے حساس مقامات اور یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا، تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں صورتحال بھی کشیدہ ہے جہاں اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق گولانی بریگیڈ کا ایک اہلکار ان جھڑپوں میں ہلاک ہوا ہے، جو اس محاذ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کا واضح اشارہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بیک وقت مختلف محاذوں پر حملوں اور جھڑپوں نے اس خدشے کو تقویت دی ہے کہ خطہ ایک وسیع تر تنازع کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ ایران، اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے کی سکیورٹی پہلے ہی غیر مستحکم ہے۔

حالیہ پیش رفت نے نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سفارتی اور عسکری ردعمل کے امکانات بھی بڑھا دیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو یہ تنازع ایک بڑے جغرافیائی سیاسی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

   

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close