ہیڈ لائنز

حزب اللہ کے حملوں سے شمالی اسرائیل تباہ

 



 

 

حزب اللہ کے حملوں سے شمالی اسرائیل تباہ

شمالی علاقوں کے میئرز کا جذباتی احتجاج، شہری خوف و ہراس کا شکار

جستجو نیوز | ہفتہ 28 مارچ 2026

لبنان پر اسرائیلی حملوں اور اس کے جواب میں حزب اللہ کی کارروائیوں کے بعد شمالی اسرائیل میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ مقامی کونسلز کے سربراہان نے حکومت نیتن یاہو کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے اور شہریوں کے تحفظ میں ناکامی پر 

تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مارگالیوت کے میئر نے لائیو انٹرویو میں جذباتی انداز میں کہا کہ حزب اللہ کے حملوں سے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے


مارگالیوت کے میئر نے لائیو انٹرویو میں جذباتی انداز میں


 اور ہر چیز برباد ہو چکی ہے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسرائیل نے اپنی سکیورٹی لبنان کے حوالے کر دی ہو اور مقامی آبادی خود کو تنہا محسوس کر رہی ہے۔

اسی طرح کیرت شمونہ کے میئر نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ شہر تیزی سے خالی ہو رہا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور اگر صورتحال برقرار رہی تو مزید لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق شمالی اسرائیل میں بڑھتی ہوئی بے چینی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے اور جاری کشیدگی شہری زندگی کو شدید متاثر کر رہی ہے۔

 

 

 

 

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close