ہیڈ لائنز

پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری

 



شمالی و جنوبی وزیرستان میں موثر زمینی اور فضائی کارروائی، دشمن مورچے چھوڑ کر پسپائی پر مجبور

ہفتہ 7 مارچ 2026
رپورٹ جستجو نیوز

آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شمالی اور جنوبی وزیرستان میں زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور دشمن اپنے مورچے چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک جبکہ باقی فورسز نے پسپائی اختیار کی، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ پاک فوج کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی نے علاقے میں حکمت عملی کے تحت اپنے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اسے اپنے تمام اہداف مکمل ہونے تک جاری رکھا جائے گا۔ فوج کے اعلی حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد سرحدی تحفظ، امن و امان اور علاقائی دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close