گذشتہ کارروائیوں
پر معذرت، عبوری قیادت کونسل نے ایران کی خارجہ پالیسی واضح کی
ہفتہ 7 مارچ 2026
رپورٹ جستجو نیوز
ایرانی صدر مسعود
پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنائے گا، سوائے
اس صورت کے جب ایران پر حملہ انہی ممالک کی سرزمین سے کیا جائے۔ ایرانی عبوری
قیادت کونسل کے مطابق یہ فیصلہ علاقائی امن و استحکام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے
مطابق صدر مسعود پزشکیان نے گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے کی گئی کارروائیوں پر ہمسایہ
ممالک سے رسمی طور پر معذرت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی خارجہ پالیسی
دفاعی نوعیت کی ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، تاہم اب یہ کارروائیاں
جارحانہ نہیں ہوں گی۔
صدر کے اس اعلان
کے کچھ ہی دیر بعد دوحا میں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کسی میزائل یا ڈرون کو
تباہ کرنے کی آواز سنی گئی جس پر سیکیورٹی الارم بج اٹھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو
سکا کہ آیا ایرانی فوج اور حکومت کے فیصلے کے درمیان معلومات کی ترسیل میں تاخیر
ہوئی یا نہیں، تاہم یہ کارروائی فوری انٹرسیپشن کے طور پر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ ایران
پر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں کے بعد تہران نے جوابی کارروائی میں متحدہ
عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور کویت میں امریکی اڈوں اور تیل کی
تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ ایرانی صدر کے تازہ اعلان سے خطے میں کشیدگی کم کرنے
اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
.png)
0 Comments