علی لاریجانی کی شہادت
ایران کے لیے غیر معمولی نقصان قرار، برطانوی میڈیا کا بڑا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق لاریجانی
عالمی سطح پر بااثر شخصیت تھے، ان کی موت کو قاسم سلیمانی کے بعد سب سے بڑا دھچکا
قرار دیا جا رہا ہے
جمعہ، 20 مارچ2026
رپورٹ: جستجو نیوز
ایک برطانوی اخبار نے ایران کی سپریم
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو ملک کے لیے غیر معمولی
نقصان قرار دیتے ہوئے اسے ایک اہم قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا
گیا کہ لاریجانی نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر ایک بااثر سیاسی و سفارتی شخصیت
تھے، جن کا اثر و رسوخ روس اور چین سمیت کئی ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔
اخبار کے مطابق علی لاریجانی کی موت
ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اسے ماضی میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سب
سے بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کی شخصیت ایران کی
داخلی سیاست، عسکری حکمت عملی اور عالمی سفارتکاری کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت
رکھتی تھی۔
رپورٹ میں یورپی کونسل برائے بین
الاقوامی تعلقات کے ماہر ایلی گیران مے کا انٹرویو بھی شامل کیا گیا، جس میں انہوں
نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطے میں جنگ بندی اور ایران کے ساتھ ممکنہ
مذاکرات کے راستوں کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ماہر کے مطابق علی لاریجانی ایسے
رہنما تھے جو کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا
کر سکتے تھے، اسی لیے ان کی شہادت کو خطے کی صورتحال میں ایک اہم موڑ کے طور پر
دیکھا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت
نے ایران کی سیاسی اور سفارتی حکمت عملی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، جبکہ خطے میں
جاری کشیدگی مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.png)
0 Comments