ہیڈ لائنز

ایران سے صرف جنگ بندی کافی نہیں

 




 

ایران سے صرف جنگ بندی کافی نہیں 

خلیجی ممالک نے امریکا سے خطے کی پائیدار سیکیورٹی کی ضمانت کا مطالبہ کر دیا

جستجو نیوز | ہفتہ 28 مارچ 2026

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خلیجی ممالک نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف عارضی جنگ بندی ناکافی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ موقف خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کو صرف وقتی سیزفائر نہیں چاہیے بلکہ ایرانی ڈرون اور میزائل صلاحیتوں سے ممکنہ خطرات کے خلاف دفاعی تعاون اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ کونسل کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو حقیقی اور پائیدار علاقائی سیکیورٹی کی ضمانت کی ضرورت ہے۔

امارات پالیسی سینٹر کے صدر ابتسام الکربی نے وضاحت کی کہ اصل چیلنج ایران کو جنگ روکنے پر آمادہ کرنا نہیں بلکہ خطے کو ایران سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات سے مستقل تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 

 

 

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close