ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر دوبارہ کر دیا
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر کر ڈالا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صدرٹرمپ نے کہا کہ’’ پاکستانی وزیراعظم بہت اچھے آدمی ہیں، پاکستانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ٹرمپ جنگ نہ رکواتے تو لاکھوں افراد مارے جاتے۔‘‘
اس کے علاوہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے بطورثالث پاکستان کے کردارکو سراہا۔
خصوصی مندوب نے کہا پاکستان کی وجہ سے عمدہ اور مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، ایران کے قائل ہونے کے مضبوط اشارے مل رہے ہیں ۔
.png)
0 Comments