اصفہان کی فضاؤں میں کشیدگی، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب کا فضائی دفاعی کارروائی کا اعلان، جدید نگرانی ڈرون
تباہ کرنے کا مؤقف
منگل، 31 مارچ 2026
رپورٹ جستجو نیوز
اصفہان
کے قریب ایران نے ایک اہم فضائی پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دفاعی
نظام نے امریکا کے جدید ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ایرانی
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ
کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے منگل کی صبح ایک MQ-9 Reaper ڈرون
کو روک کر مار گرایا۔
رپورٹ
کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ تنازع کے دوران گرایا جانے والا 146
واں ڈرون ہے، جو فضائی نگرانی اور حملہ آور مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایم کیو نائن ریپر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک اہم عسکری اثاثہ ہے،
جس کی فی یونٹ لاگت تقریباً تین کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔
ایرانی
حکام کی جانب سے اس دعوے کے بعد خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے،
جبکہ اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ دفاعی تجزیہ کاروں
کے مطابق اس نوعیت کے واقعات نہ صرف عسکری توازن بلکہ سفارتی تعلقات پر بھی گہرے
اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
.png)
0 Comments