کراچی( جستجو نیوزآن لائن)قومی کرکٹر عماد وسیم کی سوشل میڈیا
پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنی پوسٹ میں تلخ
جملوں کا استعمال کیا۔
عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی
زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش
کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے والد کی جانب سے نظر انداز کیا جا
رہا ہے۔
حال ہی میں عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایہ کی سالگرہ کے موقع پر
سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا
تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔
.png)
0 Comments