ہیڈ لائنز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایرانی حملے میں جہنم واصل نہیں ہوا، افواہیں مسترد

 


 

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایرانی حملے میں جہنم واصل نہیں ہوا، افواہیں مسترد

  حکومت کی تصدیق، ایران کے تعاقب کے باوجود نیتن یاہو محفوظ اور زندہ ہیں،خطرات کاسامنا ہے

پیر، 16 مارچ 2026
رپورٹ: جستجو نیوز

تل ابیب
اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں ان کی ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں اور نیتن یاہو جہنم واصل نہیں۔ دفتر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیوز حقیقت پر مبنی نہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں نیتن یاہو کے ہاتھوں میں چھ انگلیاں دکھائی دینے کے باعث افواہوں میں شدت آئی تھی۔ اسرائیلی سیکیورٹی میٹنگ اور میڈیا بریفنگ میں ان کی غیر موجودگی نے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔ تاہم آج دفتر کی طرف سے جاری بیان نے تمام افواہوں کو غلط قرار دیا۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ان کا تعاقب جاری رکھیں گے اور بچوں کے قاتل کے خلاف کارروائی میں اپنی پوری قوت استعمال کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں تناؤ اور معلوماتی جنگ کی عکاس ہے، جہاں افواہوں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے معلومات کا پھیلاؤ کسی بھی عسکری یا سیاسی بحران کو بڑھا سکتا ہے۔

 

 

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close