ہیڈ لائنز

ایران جنگ میں اہم موڑ، امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ واپس روانہ

 




 

ایران جنگ میں اہم موڑ، امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ واپس روانہ

ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے دوران آگ لگنے کے بعد امریکی جہاز سرگرمی ترک کر کے بندرگاہ کی جانب لوٹ گیا

جمعرات، 19 مارچ 2026
رپورٹ: جستجو نیوز

واشنگٹن کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ فورڈ ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال میں اہم پیش رفت کے بعد واپس بندرگاہ کی جانب روانہ ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق جہاز کی سرگرمیاں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ سے متاثر ہوئیں، جس نے اس کے آپریشنز کو محدود کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں 30 گھنٹے سے زائد وقت لگا۔ واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے، تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ آگ کے باعث تقریباً 600 اہلکار عارضی طور پر اپنے رہائشی حصوں سے محروم ہو گئے۔ اس بحری جہاز پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں ایران کے اثر و رسوخ اور امریکی فوجی کارروائیوں کے درمیان کشیدگی کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ جہاز کی واپسی اور آپریشن ترک کرنا امریکی دفاعی حکمت عملی میں ایک اہم لمحہ ہے اور خطے میں مستقبل کے فوجی اقدامات پر اثر ڈال سکتا ہے۔

خطے میں موجود عالمی فوجی مبصرین اس پیش رفت کو ایران کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ اور امریکی فوجی کارروائیوں کے محدود ہونے کی نشانی قرار دے رہے ہیں، جبکہ واشنگٹن کی طرف سے اس واقعے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

 

 

 

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close