ہیڈ لائنز

پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب

 



 


 

پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب

افغانستان کے ساتھ مل کر بھارت نے خفیہ ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا آپریشن شروع کر دیا

جستجو نیوز | ہفتہ 28 مارچ 2026

اسلام آباد: پاکستان کی عالمی اہمیت سے خائف بھارت دنیا کے امن کا دشمن بن گیا ہے۔ پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت کی خطرناک سازش سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت نے افغانستان کے ساتھ مل کر خفیہ ڈس انفارمیشن نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف منظم اور اسٹریٹجک پروپیگنڈا آپریشن لانچ کیا گیا۔

یہ اقدام خطے میں کشیدگی بڑھانے اور پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش ہے، اور عالمی تجزیہ نگار اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

 

 

 

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close