خیبر پختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاری، جاں بحق افراد کی تعداد 25 تک
پہنچ گئی، درجنوں زخمی
جمعرات، 2 اپریل 2026
جستجو نیوز
رپورٹ: حق نواز خان، بیوروچیف خیبر پختونخوا
خیبر
پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جہاں گھروں کی
چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں اب تک 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
جبکہ 77 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبائی
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی Provincial Disaster Management Authority کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں
کے سلسلے نے مختلف اضلاع کو متاثر کیا، جہاں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے
آئی ہیں۔
ترجمان
کے مطابق جاں بحق افراد میں 18 بچے، 2 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں
33 مرد، 9 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں، جو اس سانحے کی شدت اور حساسیت کو ظاہر
کرتا ہے۔
رپورٹ
کے مطابق مجموعی طور پر 88 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 71 گھروں کو جزوی جبکہ 17
گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
متاثرہ
علاقوں میں بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو،
شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں، جہاں
بارشوں کے باعث مختلف حادثات پیش آئے۔
پی
ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں
اور متاثرین تک فوری مدد پہنچانے کے لیے باہمی رابطے میں کام کر رہے ہیں۔ متعلقہ
حکام نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امدادی سامان
فراہم کیا جائے، جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین
کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت دی جائے۔
ادھر
حکام نے خبردار کیا ہے کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ 4
اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جس کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کو مزید
تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
عوام
سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس اور سیاحتی مقامات کا رخ
نہ کریں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
پی
ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ شہری کسی بھی
ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
.png)
0 Comments