حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرول 250 روپے کرنے کا
مطالبہ
امیر جماعت
اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت 250 روپے کرنے کا مطالبہ
کردیا۔
ایک بیان میں
حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا اپنے مطالبہ
دہرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے
دوران حکومت کی وصول کردہ 180 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی کا پیٹرول کی اصل قیمت سے
تعلق نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے
مزید کہا کہ امیر وغریب پر ٹیکس کا یکساں بوجھ ڈالنا ظلم کی بدترین شکل ہے۔

0 Comments