ہیڈ لائنز

ایرانی عوام اہم پلوں اوربجلی گھروں پر جمع،قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنادی


 


تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی عوام اہم پلوں اوربجلی گھروں پر جمع،قومی پرچم تھام کر  انسانی زنجیر بنادی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے عوام ملک کے پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہی سے بچانے کےلیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ایرانی عوام ملک کے پُلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔عوام نے ملک بھر کے اہم پُلوں اور بجلی گھروں پر قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنا دی۔

’’جنگ‘‘ کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ وہ جنگی مجرموں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، اس لیے جان کی پرواہ کیے بغیر خطرے والے مقامات پر آگئے ہیں۔ شرکاء میں بچے، بوڑھے، جوان اور طلباء و طالبات اور خواتین سب شامل ہیں۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close