ہیڈ لائنز

ایران کی خودمختاری پر چین کی واضح حمایت، خطے میں توازن اور احترام پر زور

 



ایران کی خودمختاری پر چین کی واضح حمایت، خطے میں توازن اور احترام پر زور

بڑھتی کشیدگی کے دوران بیجنگ کا دوٹوک پیغام، خودمختاری کے اصول پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، سفارتی حل ہی واحد راستہ قرار

جمعرات، 16 اپریل 2026
رپورٹ جستجو نیوز

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں چین نے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک اہم سفارتی پیغام دیا ہے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام عالمی اصولوں کا حصہ ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہونی چاہیے

انہوں نے زور دیا کہ چین ہمیشہ سے ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کا حامی رہا ہے اور موجودہ حالات میں بھی یہی مؤقف برقرار رکھا جائے گا تاکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بگڑنے سے بچایا جا سکے

وانگ یی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ سنجیدہ سفارتی مذاکرات اور باہمی احترام میں پوشیدہ ہے، اور تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کا یہ بیان ایک اہم سفارتی اشارہ ہے جس کا مقصد نہ صرف ایران کو عالمی سطح پر اخلاقی حمایت فراہم کرنا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی یہ باور کرانا ہے کہ تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کے احترام سے ہی ممکن ہے

سفارتی حلقوں کے مطابق بیجنگ کی جانب سے دیا گیا یہ مؤقف خطے میں ممکنہ تصادم کو روکنے اور ایک متوازن عالمی ردعمل کو فروغ دینے کی کوشش کا حصہ ہے، جس سے کشیدگی کم کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close