پاکستان نے افغان ترجمان کے دعوؤں کی تردید کر دی، جھوٹ اور گمراہ کن
بیانات بے نقاب
وزارتِ اطلاعات و نشریات کا موقف، دہشت گرد انفرااسٹرکچر کے خلاف
کارروائیاں شفاف اور مستند ہیں
پیر، 6 اپریل 2026
رپورٹ: جستجو نیوز
اسلام
آباد سے جاری بیان میں وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ نام نہاد افغان
ترجمان Hamdullah Fetrat جھوٹ اور گمراہ کن
بیانات پھیلا رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ Pakistan نے افغانستان میں صرف دہشت گرد انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا
ہے۔
بیان
میں مزید کہا گیا کہ فضائی حملوں کے اعداد و شمار، فتنہ الخوارج کی ہلاکتوں اور
زخمیوں کے اعداد باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں اور حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی
جاتی ہیں، اس کے باوجود جھوٹ پر مبنی من گھڑت معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
وزارت
نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر بھارتی سرپرستی میں قائم افغان طالبان رجیم
اور اس کی دہشت گرد پراکسیز کے اقدامات واضح ہیں، جس میں ڈومیل، بنوں میں خواتین
اور بچوں سمیت 10 شہریوں کے شہید ہونے کا حالیہ واقعہ بھی شامل ہے۔
بیان
میں کہا گیا کہ افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرنے
کے شواہد بھی منظر عام پر آ چکے ہیں، جبکہ 5 اپریل کو بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کی
کانفرنس میں اس سلسلے میں مستند معلومات پیش کی گئی تھیں۔
وزارتِ
اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ حمداللّٰہ فطرت اور دیگر ترجمان جعلی، پرانی اور اے
آئی سے تیار شدہ پروپیگنڈا ویڈیوز اور دعوے شیئر کرتے رہتے ہیں، جن کے پیچھے
بھارتی حمایت یافتہ پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا ہاتھ ہے۔
بیان
کے مطابق حقیقت عالمی اداروں کی رپورٹس اور ثبوتوں سے بھی ثابت ہے کہ افغان طالبان
رجیم دہشت گرد قیادت کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، اور پاکستان کی کارروائیاں شفاف،
درست اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔
.png)
0 Comments