ٹوپی پولیس اسٹیشن کو ماڈل تھانے کا درجہ، عوامی سہولت اور احتسابی نظام میں بڑی پیش رفت
ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی کھلی کچہری کے بعد اصلاحات کا اعلان، وومن ڈیسک، 16 سروسز کی فراہمی اور رشوت کے خاتمے کا عزم
ہفتہ، 4 اپریل 2026
رپورٹ جستجو نیوز
رپورٹ: حق نواز خان بیوروچیف خیبرپختون خواہ
صوابی
ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں پولیس نظام کو جدید خطوط پر
استوار کرنے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹوپی پولیس اسٹیشن کو باضابطہ طور پر
ماڈل تھانے کا درجہ دے دیا گیا۔ اس پیش رفت کا اعلان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی
وقاص رفیق نے کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے
عوامی مسائل سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی
پی او کے مطابق تھانے میں عوامی سہولت مرکز قائم کیا جا رہا ہے جس کے تحت 16 اہم
پولیس سروسز ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے شہریوں کو کلیرنس اور
دیگر ضروری امور کے لیے صوابی جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے وقت اور وسائل
دونوں کی بچت ممکن ہوگی۔
وقاص
رفیق نے کہا کہ پولیس نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سخت
اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کی سہولت کے پیش نظر تھانے میں خصوصی وومن ڈیسک
قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو محفوظ اور باوقار ماحول میں اپنی
شکایات درج کرانے کی سہولت میسر ہو۔
انہوں
نے واضح کیا کہ پولیس کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر فوری اور بلا امتیاز
کارروائی کی جائے گی۔ رشوت اور سفارش کے کلچر کے خاتمے کو ترجیح دیتے ہوئے انہوں
نے کہا کہ کسی بھی اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
ڈی
پی او صوابی نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا اولین ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے
اپیل کی کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک رجحانات سے گریز کریں اور
امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں۔
انہوں
نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوابی میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا
جائے گا اور پولیس کو ایک عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے
جائیں گے۔
.png)
0 Comments