مناب اسکول سانحہ، شہید بچوں کے والدین کا عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے
والا اقدام
پوپ لیو کو خط، امن کے پیغام پر اظہارِ تشکر، وائٹ ہاؤس کی خاموشی پر
سوالات
پیر، 20 اپریل 2026
رپورٹ: جستجو نیوز
ایران
کے علاقے مناب میں اسکول پر ہونے والے ہولناک حملے کے بعد شہید بچوں کے والدین نے
عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے
مسیحی دنیا کے روحانی پیشوا Pope Leo کو خط
لکھا ہے جس میں ان کے امن کے پیغام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
خط
میں والدین نے لکھا کہ آپ کا یہ پیغام کہ “ہتھیار رکھ دیے جائیں” صرف ایک اپیل
نہیں بلکہ انسانیت کے لیے امید کی کرن ہے، اور انہیں یقین ہے کہ یہ آواز عالمی سطح
پر سنی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا کو معصوم جانوں کے تحفظ
کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
واضح
رہے کہ 28 فروری کو مناب میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں بچیوں سمیت 160 سے
زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایران بلکہ عالمی برادری کے
لیے بھی ایک بڑا انسانی المیہ بن کر سامنے آیا۔
متاثرہ
خاندانوں نے اپنے خط میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ
White House کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی باضابطہ
معذرت سامنے نہیں آئی، جس سے انصاف اور جوابدہی کے تقاضوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
تجزیہ
کاروں کے مطابق اس خط کے ذریعے والدین نے نہ صرف اپنے دکھ کو عالمی سطح پر اجاگر
کیا ہے بلکہ عالمی قیادت کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ جنگی تنازعات میں سب سے زیادہ
نقصان معصوم شہریوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ اقدام عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور امن
کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

0 Comments