ہیڈ لائنز

اسلام آباد مذاکرات پر عالمی نظریں، امریکا کی اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ




 

اسلام آباد مذاکرات پر عالمی نظریں، امریکا کی اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ
ٹرمپ کا دعویٰ 24 گھنٹوں میں ایران مذاکرات کی سمت واضح ہو جائے گی

ہفتہ 11 اپریل 2026
رپورٹ جستجو نیوز

واشنگٹن
امریکا نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم سفارتی مذاکرات کے لیے اپنی اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ کرتے ہوئے عمل کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا نے مذاکرات کے لیے ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم بھیجی ہے جس میں جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل کی سمت آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گی، جس کے بعد عالمی سطح پر اس کے اثرات نمایاں طور پر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے، تاہم انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران میں پہلے ہی "رجیم چینج" ہو چکی ہے، جو امریکی پالیسی کا بنیادی مقصد نہیں تھا۔

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق بھی اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ گزرگاہ جلد مکمل طور پر کھل جائے گی، جو عالمی توانائی سپلائی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہوگی۔

سفارتی مبصرین کے مطابق اسلام آباد میں جاری یہ مذاکرات نہ صرف ایران اور امریکا کے تعلقات بلکہ پورے خطے کی اسٹریٹجک صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ پاکستان اس عمل میں ایک اہم سفارتی پل کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جہاں ہونے والی پیش رفت آئندہ علاقائی استحکام کے لیے سمت کا تعین کرے گی۔

 

 


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close