سندھ حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف، پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈی پروگرام کا
آغاز
کرایوں میں استحکام کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی اسکیم، ماہانہ 5 کروڑ 70 لاکھ
مسافروں کو فائدہ پہنچے گا
پیر، 6 اپریل 2026
رپورٹ: جستجو نیوز
سندھ
حکومت نے کرایوں میں استحکام کے لیے ٹارگٹڈ پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈی پروگرام کو حتمی
شکل دے دی ہے، جس کا مقصد عوام پر اضافی بوجھ کم کرنا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں
ریلیف فراہم کرنا ہے۔
صوبائی
وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق اسکیم کے تحت انٹرا سٹی بسوں، منی بسوں اور کوچز
کو ماہانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے تک، ویگنز کو 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور سوزوکی پک اپ
کو 60 ہزار روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں بسوں اور ویگنز کو
فاصلے اور روٹ کے حساب سے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
پروگرام
9 ہزار سے زائد انٹرا سٹی اور 1100 انٹر سٹی گاڑیوں پر لاگو ہوگا، جس سے ماہانہ
تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ مسافروں کو اوسطاً فی مسافر 38 روپے کا ریلیف ملنے کا
امکان ہے۔ ماہانہ خرچ تقریباً 2.2 ارب روپے ہوگا۔
شفافیت
کے لیے مکمل ڈیجیٹل اور ایپ بیسڈ نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے رجسٹریشن،
تصدیق اور ادائیگیاں براہ راست سندھ بینک کے ذریعے ہوں گی۔ نظام کو ایکسائز، آر ٹی
اے اور پی ٹی اے کے ڈیٹا سے منسلک کیا جائے گا اور انسپیکشن اور مسافروں کی فیڈبیک
بھی شامل ہوگی۔
وزیر
اطلاعات نے بتایا کہ رجسٹریشن بڑھانے کے لیے دفاتر کے اوقات کار میں 15 اپریل تک
توسیع کر دی گئی ہے اور ایکسائز میں رجسٹرڈ ہر موٹر سائیکل مالک کو 2 ہزار روپے
فیول سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔
.png)
0 Comments