پاکستان نے ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کا جامع منصوبہ پیش، آبنائے
ہرمز دوبارہ کھلنے کا امکان
اسلام آباد ایکارڈ کے تحت فوری جنگ بندی، 15 سے 20 دن میں وسیع تر تصفیے
کے لیے حتمی بات چیت متوقع
پیر، 6 اپریل 2026
رپورٹ: جستجو نیوز
پاکستانی
عسکری قیادت کی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کو فوری جنگ بندی اور تنازعہ
کے مستقل خاتمے کا منصوبہ پیش کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے آبنائے ہرمز دوبارہ
کھولنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
ذرائع
کے مطابق اسلام آباد ایکارڈ کے نام سے زیر غور فریم ورک دو سطحی نقطہ نظر پر مبنی
ہے، جس میں ابتدائی طور پر 45 دن کی عارضی جنگ بندی شامل ہے، جس کے دوران فریقین
کے درمیان مکمل تصفیہ طے پانے کے لیے حتمی مذاکرات کیے جائیں گے۔
پاکستان
کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے
ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر معاہدے کے نکات طے کیے، جس کے تحت جنگ بندی فوری نافذ
ہوگی اور وسیع تر تصفیے کو حتمی شکل دینے کے لیے 15 سے 20 دن مختص کیے جائیں گے۔
اسلام
آباد میں فریقین کی آمنے سامنے بات چیت کے بعد حتمی معاہدے کے امکانات ہیں، جس میں
ایران کی جانب سے پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں کی بحالی اور جوہری ہتھیاروں کے
حصول سے گریز کے وعدے شامل ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ
میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے اس منصوبے پر فوری طور پر کوئی
باضابطہ ردعمل نہیں دیا، جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی تبصرے سے
اجتناب کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد ایکارڈ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں
کمی اور عالمی توانائی کی سپلائی میں استحکام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
.png)
0 Comments