امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد آمد، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
اور مذاکراتی ماحول میں خوشگوار پیش رفت
پاکستان کی میزبانی میں ایران امریکا مذاکرات کے دوران
عسکری و سفارتی قیادت کی موجودگی، اہم ملاقاتیں جاری
ہفتہ
11 اپریل 2026
رپورٹ جستجو نیوز
اسلام
آباد
پاکستان کی میزبانی میں جاری ایران اور امریکا کے درمیان
اہم مذاکراتی عمل کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد آمد ہوئی ہے،
جہاں ان کے استقبال کے لیے اعلیٰ سول و عسکری قیادت موجود تھی۔
ذرائع
کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امریکی وفد کی آمد کے موقع پر خوشگوار ماحول دیکھنے
میں آیا، جہاں امریکی نائب صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ غیر رسمی اور
خوشگوار گفتگو کی، جس دوران مسکراہٹوں اور قہقہوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
استقبالیہ
تقریب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ
جنرل عاصم ملک اور پاکستان میں امریکی سفیر بھی موجود تھے، جنہوں نے امریکی وفد کا
پرتپاک خیرمقدم کیا۔
سفارتی
ذرائع کے مطابق امریکی طیارے کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ
کے چھ ایف سولہ طیاروں نے حفاظتی حصار فراہم کیا، جس کے بعد طیارہ نور خان ایئر
بیس پر لینڈ ہوا۔
دوسری
جانب ایرانی وفد پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے، جس کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے
اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں۔ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی
کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
دفتر
خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کا استقبال وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، جبکہ اس موقع
پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ بھی
موجود تھے۔
سفارتی
حلقوں کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم
کرنے اور ممکنہ جنگ بندی کو مستقل سفارتی حل میں تبدیل کرنے کی ایک اہم کوشش ہیں،
جس میں فریقین کی اعلیٰ سطحی شرکت اس عمل کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔
.png)
0 Comments