وزیراعظم کا عوامی ریلیف کا اعلان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
نمایاں کمی
پٹرول 12 روپے اور ڈیزل 135 روپے فی لیٹر سستا، معاشی
دباؤ میں کمی کی کوشش
ہفتہ 11 اپریل 2026
رپورٹ جستجو نیوز
اسلام
آباد
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں
کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل اور
پٹرول دونوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے
اثرات براہِ راست عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم
کیا جا سکے۔
اعلان
کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 135 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 385 روپے مقرر
کر دی گئی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 366
روپے فی لیٹر ہو گی۔
وزیراعظم
نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور گزشتہ عرصے
میں مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی۔ انہوں نے کہا
کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود حکومت کی اولین ترجیح عوام کا تحفظ اور
معاشی ریلیف ہے۔
انہوں
نے مزید کہا کہ جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بلند تھیں تو حکومت نے عوامی مشکلات
کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری سبسڈی دی، اور اب جب قیمتوں میں کمی آئی ہے تو اس کا
فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم
کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کا سبسڈی پیکج جاری رہے گا تاکہ
معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔
معاشی
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ قلیل مدت میں مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے
سکتا ہے، تاہم طویل مدتی اثرات عالمی توانائی منڈی اور اندرونی مالیاتی پالیسیوں
سے جڑے رہیں گے۔
.png)
0 Comments