جنگ معاہدے کے قریب ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی، خطے میں ممکنہ بڑی پیش رفت کی
امیدیں
بدھ، 15 اپریل 2026
رپورٹ جستجو نیوز
امریکا
کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال
اپنے اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ رہی ہے اور جلد ایک ممکنہ معاہدہ سامنے آ سکتا
ہے۔
امریکی
نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کے بیان کا مختصر
کلپ نشر کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ تقریباً ختم ہونے کے
قریب ہے اور حالات تیزی سے کسی ڈیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
صدر
ٹرمپ کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، جبکہ ایران مبینہ
طور پر معاہدہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ان کے بقول ایران کی خواہش ہے کہ وہ
ایک بڑے سفارتی معاہدے تک پہنچے۔
اپنے
بیان میں امریکی صدر نے ایک بار پھر یہ مؤقف دہرایا کہ اگر امریکا نے اقدامات نہ
کیے ہوتے تو ایران جوہری صلاحیت حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کے مطابق امریکی پالیسیوں
اور کارروائیوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بین
الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں
جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم بیک چینل سفارتی رابطوں اور ثالثی کوششوں میں
بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ پیش رفت عملی شکل اختیار کرتی
ہے تو یہ خطے میں ایک بڑے سفارتی موڑ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

0 Comments