عہد محمد بن سلمان کے وژن کے تحت پاکستان سعودی تعلقات مزید مضبوط
ہونے کی امید
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی وزیر خزانہ کی اہم
ملاقات، اقتصادی تعاون کے نئے دور پر اتفاق
ہفتہ 11 اپریل 2026
رپورٹ جستجو نیوز
اسلام
آباد
پاکستان اور سعودی عرب نے اعلیٰ سطحی ملاقات میں دوطرفہ
تعلقات کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی تعاون کو نئی سمت دینے کے عزم کا اعادہ کیا
ہے، جہاں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم
پاکستان شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے اسلام
آباد میں ایک روزہ دورے کے دوران اہم ملاقات کی۔
ملاقات
میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل
عاصم منیر بھی شریک تھے، جس سے اس ملاقات کی اسٹریٹجک اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔
وزیراعظم
نے سعودی قیادت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور
ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے
دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
وزیراعظم
نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے
تعلقات نے ایک نئے دور میں داخل ہو کر اقتصادی اور مالی تعاون کے مضبوط ستون قائم
کیے ہیں، جنہوں نے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں
نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے
اور آئندہ بھی تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے
پرعزم ہے۔
سعودی
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ
سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو ولی عہد کے وژن کے مطابق مزید
مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
مبصرین
کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات کے تسلسل کی علامت ہے بلکہ خطے میں
اقتصادی تعاون کے ایک نئے مرحلے کی بنیاد بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
.png)
0 Comments