نیتن یاہو پر قانونی شکنجہ سخت، اقتدار کے بعد جیل کا خطرہ بڑھ گیا
امریکی تحقیقاتی دعوے، مبینہ ویڈیوز اور کرپشن الزامات نے اسرائیلی
سیاست میں ہلچل مچا دی
پیر، 30 مارچ 2026
رپورٹ: جستجو نیوز
تل
ابیب سے سامنے آنے والی پیش رفت میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف
کرپشن الزامات نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے، جب کہ نئی تحقیقاتی رپورٹس اور
مبینہ ویڈیوز نے ان کی سیاسی اور قانونی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے
میڈیا
رپورٹس کے مطابق امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایک دستاویزی مواد اور ویڈیو سامنے
لانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں ایسے شواہد موجود ہونے کی بات کی گئی ہے جو بنیامین
نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کو مضبوط بنا سکتے ہیں
تحقیقاتی
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے اسلحہ کے تاجروں سے
قیمتی تحائف وصول کیے اور اس کے بدلے انہیں کاروباری فوائد فراہم کیے، مزید دعویٰ
کیا گیا ہے کہ پولیس تحقیقات کے دوران انہوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام پر
تحائف لینے کا اعتراف بھی کیا
رپورٹس
میں ایک مبینہ ویڈیو کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بنیامین
نیتن یاہو کو تفتیشی افسران کو دھمکاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم اس ویڈیو کی آزاد
ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے
سیاسی
مبصرین کے مطابق اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو بنیامین نیتن یاہو کو وزارتِ
عظمیٰ چھوڑنے کے بعد نہ صرف قانونی کارروائی بلکہ ممکنہ طور پر قید کا بھی سامنا
کرنا پڑ سکتا ہے
دوسری
جانب بنیامین نیتن یاہو یا ان کے دفتر کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی
باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ مزید
تیز ہو گیا ہے
ماہرین
کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اسرائیلی سیاست میں ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتا ہے، خاص
طور پر ایسے وقت میں جب ملک پہلے ہی سیکیورٹی چیلنجز اور جنگی دباؤ کا سامنا کر
رہا ہے، اور اس کے اثرات اندرونی سیاست سے بڑھ کر علاقائی صورتحال پر بھی پڑ سکتے
ہیں
.png)
0 Comments